جاپان: امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کا دورہ مرکز منہاج القرآن

مورخہ: 30 جون 2013ء

مورخہ 30 جون 2013ء کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین میں امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی آمد کے موقع شاندار استقبال کیا گیا۔ امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کے مرکز منہاج القرآن میں داخل ہوتے ہی مرکز میں زیر تعلیم کمسن بچوں نے عربی میں استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ کمسن بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا مرکز کے ڈائریکٹر علامہ ارشاد حسین سعیدی بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے امام کعبہ کی آمد پر محترم الشیخ نعمت اللہ نے ’’طلع البدر علینا۔ ۔ ۔ ۔ من ثنیات الوداع‘‘ کے کلمات ترنم کے ساتھ ادا فرمائے۔

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان میں امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی آمد کے موقع پر "اتحاد اُمت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل ایمان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین علامہ محمد شکیل ثانی نے استقبالیہ کلمات پیش کیئے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج القرآن ناگویا علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ’’عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اتحاد اُمت‘‘ کے حوالے سے پرُجوش اور مدلل خطاب فرمایااور منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی عالمی خدمات کا ذکر کیا۔ اس موقع پر منہاج ایشئین کونسل کے صدر علی عمران، صدر جاپان انعام الحق، سیکرٹری جنرل جاپان اصغر بھنڈر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالمصطفیٰ قادری، فنانس سیکرٹری سلیم خاں سمیت دیگر قائدین بھی سٹیج پر موجود تھے۔

الشیخ عادل الکلبانی (امام کعبہ) اپنے دورہ کے آخری مراحل میں جب نمازظہر کے وقت مرکز منہا ج القرآن تشریف لائے تو ٹوکیو، چیبا، سائتاما، ابراکی کین، گماکین، نوگویا اور کھانا گاوا سے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد جمع تھی۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد حافظ محمد اویس نے تلاوت کلام پاک اور صالح محمد افغانی کے کمسن بچوں نے مل کر قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محمد انعام الحق نے سرانجام دیئے۔ امام کعبہ نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ایباراکی کین میں نماز ظہر کی امامت کرائی اور اس موقع پر سینکڑوں افراد کے اجتماع سے دعوت دین کے حوالہ سے خصوصی خطاب اور اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کلام پاک بھی کی۔

امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی نے لوگوں کی کثیر تعداد سے گفتگوکرتے ہیوئے عربی میں خطاب کیا جس کا ترجمہ ڈاکٹر سلیم الرحمن ندوی نے کیا۔ تقریب میں بانی سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ امام کعبہ نے تقریب کے اختتام پر ہر شخص سے فردا فردا مصافحہ کیا اور صالح محمد افغانی کی رہائش گاہ پر دی جانے والی دعوت میں شرکت کی۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top