توانائی کے حالیہ خوفناک بحران کا حل نکالنا اولین ترجیح ہونا چاہیے: محمد یعقوب قادری

پاکستان بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔
پچھلی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں سب سے بڑا تحفہ لوڈ شیڈنگ کا دیا: محمد یعقوب قادری

فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک پی پی 69 کے صدر محمد یعقوب قادری نے کہا ہے پاکستان بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ عوام توانائی کے اذیت ناک بحران کا ڈائریکٹ نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

خسرہ، بے روز گاری، مہنگائی، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے شدید احساس نے تو پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی مگر اس شدید گرم موسم میں طویل لوڈ شیڈنگ نے تو ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 69 میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی عباس، ارشد خان لودھی، جعفر حسین گجر، ملک الیاس، خالد رفیق سندھو، نواز احمد نقشبندی، ظفر اقبال بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں سب سے بڑا تحفہ لوڈ شیڈنگ کا دیا۔ اگر حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو نہ پایا تو اسے عوامی عدالت کا سامنا کرنا ہو گا۔ اس وقت وطن عزیز مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے پچھلے 65 سالوں سے آنیوالی ماضی کی حکومتوں نے ڈیمز کے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے اسے سیاسی ضرورت کیلئے استعمال کیا جو ایک سیاسی المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے حالیہ خوفناک بحران کا حل نکالنا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں شارٹ اور لانگ ٹرم پلاننگ کر کے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ کالا باغ ڈیم کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے ڈیم فوری بنائے جائیں تا کہ آنے والے سالوں میں توانائی بحران سمیت زرعی بحران سے بھی بچا جا سکے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ابھی فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top