شہر اعتکاف 2013ء کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر، سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 واں سالانہ اجتماعی مسنون اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد کیا جاتا ہے۔ حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی مسنون اعتکاف میں ہزاروں معتکفین و معتکفات شریک ہوتے ہیں۔ شہراعتکاف 2013ء کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ حتمی میٹنگ میں سربراہ مرکزی کمیٹی شہراعتکاف 2013ء و ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض نے مشاورت کے بعد شہر اعتکاف کے انتظامی امور کو حتمی شکل دی۔

سربراہ مرکزی کمیٹی شہراعتکاف 2013ء و ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض نے بتایا کہ شہر اعتکاف 2013ء کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی 2013ء ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال شہر اعتکاف میں جگہ کم پڑنے اور ایڈوانس رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں معتکفین کو مشکلات پڑا۔ لہٰذا تنظیمات بروقت رجسٹریشن کروا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہر اعتکاف میں ہزاروں خواتین معتکفات کے لیے منہاج گرلز کالج کے ہوسٹل میں انتظامات کیے جائیں گے۔ جہاں مرکزی شہر اعتکاف کی تمام کارروائی بذریعہ پروجیکٹر براہ راست دکھایا جائے گا۔ شہر اعتکاف کے تمام انتظامات کو سنبھالنے کے لیے مرکزی کنٹرول روم بنایا جائے گا، جہاں 60 سے زائد انتطامی کمیٹیوں کے درمیان کوآرڈینشن کا مربوط نظام موجود ہوگا۔ انتظامیہ کی طرف سے شہر اعتکاف میں سحر و افطار کے وقت کھانے کی ترسیل کا انتہائی اعلیٰ نظام وضع کیا جائے گا۔ طہارت اور وضو کیلئے وسیع انتظامات کئے جائیں گے۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی انتظامی طور پر شہر اعتکاف کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حبس اور گرمی سے بچاؤ کیلئے سینکڑوں پنکھے اور دیو ہیکل پنکھے بھی اعتکاف گاہ میں لگائے گئے جائیں گے۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز ہمہ وقت شہر اعتکاف کے مین گیٹ پر موجود ہونگی۔ اس کے علاوہ شہر اعتکاف میں فری منہاج میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں معتکفین کو علاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top