پتوکی: 5 روزہ دروس عرفان القرآن - دوسرا روز

باطل نظام سے ٹکرانا انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ حافظ سعید الحسن طاہر
پتوکی شہر میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے دوسرے روزحاضرین سے خطاب

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنورساعتوں میں تیسرا سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسرے روز نماز فجر کے فوری بعد دروس قرآن منعقد ہوا۔ جس میں پتوکی شہر سے سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے پروگرام کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ خواتین کیلئے پردے کا معقول بندوبست بھی کیا گیا۔ پروگرام تلاوت قرآن حکیم سے شروع ہوا۔ جس کی سعادت حافظ عبدالجبارنے حاصل کی۔ ماسٹر ذوالفقار احمد نے آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا۔

اس موقع پر علامہ حافظ سعیدالحسن طاہر نے بعثت انبیاء علیہم السلام کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء علیھم السلام نے عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے دور کے ظالمانہ نظام کے خلاف علم جہاد بھی بلند کیا۔ انہوں نے اپنے دور کے فراعین کے خلاف لوگوں کو جہاد کرنے کی تبلیغ کی۔ جب تک معاشرے میں استحصال، کرپشن، لوٹ مار اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند نہیں ہوگی اس وقت تک معاشرہ امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا۔ آج کے دورمیں علماء کرام اور عوام الناس پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انبیاء کی سنت پر عمل کرتے ہوئے عملی طور پر ظالمانہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد بھی اس دور میں موجود ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہے، لہذا تحریک میں شامل ہو کر باطل نظام کے خلاف عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔

درس کے دوران باران رحمت کا نزول ہوا اورانتہائی خوشگوار موسم میں حاضرین نے درس قرآن کو سنا اور روحانی فیض حاصل کیا۔ ٍٍپروگرام میں علاقہ کی تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کو سراہا۔

پروگرام کو آرگنائز کرنے میں محبوب عالم بھٹی، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ، محمد طیب افضل، ڈاکٹر محمد الیاس، ماسٹر ذوالفقار، تنویرحسین منا، ڈاکٹر محمد صادق، سیّد احمد فرخ شاہ، محمد اشرف، محسن جاوید، ڈاکٹر شاہ محمد، محمد اسلم قادری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان سیّد سبطین شاہ، محمد نقاش قادری، قاری ذیشان عطاری،حافظ عبدالجبار، محمد شہزاد خان، محمد عامر رضا، ڈاکٹر محمد اکبر، محمد زبیر، محمد زاہد قادری اور دیگر کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top