منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام رمضان المبارک کا دوسرا دروس عرفان القرآن 12 جو لائی 2013 کونماز فجر کے بعد بمقام شان میرج ہال سیالکوٹ روڈ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔

درس عرفان القرآن میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء علامہ محمد لطیف مدنی خطاب کیا۔ انہوں نے ’’اختیارات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

میرج ہال میں مردوں اور عورتوں کے لئے علیحدہ علیحدہ باپردہ انتظام کیاگیا تھا۔جس سے تمام نشستیں بھر چکی تھیں، جس کے بعد ہال سے باہر روڈ پر کرسیاں لگا کر اضافی نشستوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ جہاں شرکاء کو LCD پروجیکٹر کے ذریعہ سے دکھایا گیا۔

اس سے پہلے یکم رمضان المبارک 11 جولائی 2013ء کو بھی درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ نماز فجر کے بعد بمقام شان میرج ہال سیالکوٹ روڈ میں پروگرام میں سینکڑوں شرکاء موجود تھے۔ اس پروگرام کی صدارت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔

پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء اور مقرر علامہ محمد اعجاز ملک نے ’’غزوہ بدر اور معرکہ حق و باطل‘‘ پر 1 گھنٹہ خطاب کیا۔ ان کا یہ خطاب مردوں کے علاوہ ہال میں موجود عورتوں کو پروجیکٹر کے ذریعہ بھی دکھایا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top