شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلامی دنیا کے دوسرے بڑے اعتکاف میں شریک مرد و خواتین کو روزانہ درس قرآن و تصوف دیں گے۔ شیخ زاہد فیاض

60 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، گرمی کے موسم میں معتکفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات
ہزاروں مرد و خواتین جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں الگ الگ جگہوں پر شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے
سربراہ اعتکاف 2013ء شیخ زاہد فیاض کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو

شہر اعتکاف 2013ء کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ ہزاروں مرد و خواتین جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں الگ الگ جگہوں پر شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے۔ حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف میں شریک مرد و خواتین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ درس قرآن و تصوف دیں گے۔ بیرونی دنیا سے بھی خصوصی وفود مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔ سحری و افطاری کیلئے فی کس 1500/- روپے ایڈوانس جمع کرانے کیلئے تحریک منہاج القرآن کی ملک بھر کی تنظیمات نے خصوصی ڈیسک قائم کر دیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اعتکاف ڈیٹا مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شہر اعتکاف کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، سیکرٹری اعتکاف جواد حامد، عاقل ملک، قاضی فیض الاسلام، بشیر خان لودھی، عدنان جاوید، چوہدری افضل گجر، ذیشان بیگ اور حافظ غلام فرید بھی موجود تھے۔ جواد حامد نے تنظیمات سے وصول شدہ ڈیٹا کی تفصیلات سے ہاؤس کو آگاہ کیا۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شہر اعتکاف کا انعقاد بلاشبہ سعادت کے ساتھ بہت بڑا چیلنج بھی ہوتا ہے اور اسکے لئے 60 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ضروری امور میں معاونت کیلئے مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حبس اور گرمی کے موسم میں معتکفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ معتکفین کی سہولت کیلئے مرد و خواتین کی اعتکاف گاہ میں بڑے دیوہیکل پنکھوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اعتکاف گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 2000 نوجوان سیکیورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔ سحری و افطاری کی بروقت تقسیم کا بھی مربوط نظام بنایا گیا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی معمولات کیلئے منہاج القرآن کے سکالرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ تربیتی حلقوں میں اعتکاف کی اہمیت کے پیش نظر سوال و جوابات کی نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top