دھد و بسرا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب افراد میں راشن کی تقسیم

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن دھد و بسراء کے زیراہتمام رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں غریب اور نادار لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اشیاء میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، روح افزاء وغیرہ شامل تھیں۔ تمام غریب افراد نے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خصوصی دعائیں دیں اور کہا کے اس مادی دور میں صرف شیخ الاسلام اور ان کے کارکن ہی غریبوں کی حقیقی مدد کر رہے ہیں۔

تقریب میں محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اصغر قادری، حافظ غلام عباس، محمد وسیم قادری، محمد بشیر، رزاق احمد بسراء نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ:ہمایوں قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top