شکرگڑھ: 5 روزہ دروس عرفان القرآن - چوتھا روز

کائنات کی تمام چیزیں انسان کی خدمت کے لیے پیدا کی گئی ہیں جبکہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی بندگی اور معرفت کے لیے بنایا ہے۔ شکرگڑھ ریلوے اسٹیشن کے سبزہ زار میں انعقاد پذیر پانچ روزہ دروس عرفان القرآن میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ افضال قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی عظمت کا راز اسلام کو صرف مذہب کی بجائے بطور دین اپنانے میں ہے۔ کیونکہ مذہبی اعمال، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ انسان کی چوبیس گھنٹے کی شبانہ روز زندگی کا احاطہ نہیں کرتے اور انسان کا مقصد تخلیق اس کی زندگی کے لمحہ لمحہ کو گھیرے ہوئے ہونا چاہیے۔ مزید ان عبادات کا اطلاق صرف نماز، روزے، زکٰوۃ اور حج پر ہی نہیں ہوتا بلکہ عبادت کے دائرہ کار میں انسانی ہمدردی، عدل وانصاف، رزق حلال، خدمت خلق، والدین، رشتہ داروں اور ہمسایوں سے حسن سلوک بھی آتا ہے۔ اس طرح کی ہمہ جہت زندگی ہی اسلام یعنی دین کے مطابق بسر کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کو جن چیزوں نے نقصان پہنچایا ہے ان میں ایک یہ بھی ہے کہ لوگوں نے اسلام کو سابقہ امتوں کی طرح صرف مذہب سمجھ لیا ہے۔ اسی تصور کے خلاف معرکہءِ کربلا بپا ہوا تھا۔ آج بھی اسی تصور کی روشنی میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ اپنی کار ستانیوں کو آگے بڑھا کر اپنے مفادات حاصل کر رہا ہے۔ بہرحال انسانی عظمت کا راز مالکِ کائنات کہ ہمہ جہت اور کامل بندگی اپنانے میں ہے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top