دہشت گردی، انتشار اور تفرقہ کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے: علامہ صادق قریشی

تحریک منہاج القرآن کے نائب امیرعلامہ صادق قریشی نے کہا کہ دینِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی خادم اور ورکر وہ ہے جو حالات و واقعات اور زمانے کے تغیرات سے متاثر نہ ہو بلکہ ہر طرح کے حالات میں منزل کی جانب گامزن رہے۔ ایک سازش کے تحت آج دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نتھی کر دیا گیا ہے اور سامراجی طاقتیں اسلا م کو بدنام کرنے کیلئے مختلف اقدامات میں مصروفِ عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اہل اسلام پر زور دیا کہ وہ امن کے پیامبرکے طور پر اپنامثالی کردار دنیا کے سامنے رکھیں اور تقویٰ و طہارت اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی مخلوق کے کام آنے کے عمل کوبھی جاری رکھیں اور ان کے دلوں میں گھرکریں انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، انتشار اور تفرقہ کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے بلکہ اسلام حقیقتاً مذہبِ امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ بظاہر آزاد اسلامی ممالک میں سے بیشتر اپنی پالیسیوں میں آزاد نہیں رہے بلکہ غیر ملکی سامراجی طاقتوں کے آلہ کاربن کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا کردار مثالی بنانے پر بھرپور محنت کرنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top