نیلم: نظامت تربیت کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ برائے معلمات

مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ضلع نیلم آزاد کشمیر میں کورسز کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں 17 تا 20 جون 2013 علامہ اقبال ماڈل سائنس کالج ضلع نیلم میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمات کا انقعاد کیاگیا۔ جس میں مرکز کیطرف سے مرکزی نگران نظامت تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی، مرکزی نائب ناظم محمد منہاج الدین قادری اور رہنما تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم پروفیسر محمد طاہراقبال کیانی نے شرکت کی اور اپنے مختلف لیکچرز کے ذریعے شرکاء کیمپ اور دیگر تعارفی کلاسز کے شرکاء کو تحریک منہاج القرآن نظامت تربیت اور کورسز کے مکمل لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ اہمیت وافادیت سے آگاہ کیا۔

کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کی سعادت زاہدہ سلمان نے حاصل کی۔بعدازاں ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن ضلع نیلم و پرنسپل علامہ اقبال ماڈل سائنس کالج ڈاکٹر اشرف حسین قادری نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئےمرکزی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو بھی بہت سراہا۔ انہوں نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے تمام شرکاء کیمپ کو محنت، لگن اور دلچسپی کے ساتھ باقاعدگی سے کیمپ میں شرکت کی تاکید بھی کی۔

پہلا دن

کیمپ کے اغراض و مقاصد اور کورسز کی اہمیت:

استقبالیہ کلمات کے بعد مرکزی نگران نظامت تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے کیمپ کے اغراض ومقاصد اور کورسز کی اہمیت پر لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے لہذا ہمیں فرائض کی تکمیل کرنی چاہیے۔ کورسز کی اہمیت میں انہوں نے واضح کیا کہ بے دینی، لاشعوری، قرآن وحدیث سے ناآشنائی اور فتنہ خوارج کے خلاف یونٹ لیول پر جنگ کرنے کیلئے یہ کورسز نہایت موثر ہیں۔ اس ٹریننگ کیمپ میں آئیں حدیث سیکھیں اور عرفان القعائد کو شامل کیا گیا۔

کیمپ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہتا تھا۔ کیمپ میں 25 خواتین نے شرکت کی جس میں 20 کامیاب قرار پائیں۔ ابتدائی لیکچر کے بعد پہلی کلاس آئیں حدیث سیکھیں کورس کی ہوئی جس میں تدریس کے فرائض نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے سرانجام دیئے، جس میں انہوں نے اصول حدیث، محبت حدیث، تدوین حدیث، اصطلاحات حدیث اور حفظ حدیث کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی۔ بعدازان تمام شرکاء کو چند احادیث زبانی یاد کروائی گئیں۔

آئیں دین سیکھیں کورس

ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا تعارف، اسکی ضرورت واہمیت اور حصہ نماز کی تدریس کروائی۔

عرفان القعائد کورس

بعد ازاں عرفان القعائد کورس کو شروع کیاگیا جس میں تدریس کے فرائض ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے ہی سرانجام دیئے انہوں نے دورحاضر میں عقیدے کی ضرورت واہمیت کو اجاگر کیا اور عقائد کی تدریس بھی مکمل کروائی۔

پہلے دن کے اختتام پر پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و تعلیمی خدمات پر لیکچر دیا۔ جس میں شیخ الاسلام کی تجدیدی خدمات، تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی منصوبہ جات اور فروغ علم پر خدمات کو مفصل بیان کیا۔ کا روائی کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

دوسرا دن

18 جون 2013 کو کیمپ کے دوسرے دن کا آغاز بھی تلاوت ونعت سے کیاگیا۔ بعد ازاں پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے "مصطفوی انقلاب ہماری منزل ہے" کے موضوع پر نہایت بلیغ اور مفصل لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ حیات میں اسلامی اقدار اور اسلامی تعلیمات باقاعدہ نظر آئیں یہی مصطفوی انقلاب ہے اور یہی ہماری منزل ہے۔

اس کے بعد محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کی تدریس کی۔

پروفیسر محمد طاہر اقبال کیانی (ایم اے اکنامکس) نے منزل کے حصول میں وسائل کے صحیح استعمال پر احسن انداز میں لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کا صحیح اور بروقت استعمال نہ ہونا منزل کے حصول کو دور کر دیتا ہے۔

آئیں حدیث سیکھیں

نماز ظہر کے وقفے کے بعد آئیں حدیث سیکھیں کلاس کا آغاز ہوا جس میں تدریس کے فرائض محمد منہاج الدین قادری نے سرانجام دیے اور شرکاء کو مزید احادیث حفظ کروائیں۔

عرفان العقائد کورس

بعد ازاں عرفان العقائد کورس کا آغاز ہوا جس میں تدریس کے فرائض محمد منہاج الدین قادری نےسرانجام دیے۔

دوسرے دن کے اختتام پر مرکزی نگران نظامت تربیت نے اپنا آخری لیکچر فروغ علم میں معلمات کے کردار پر دیا جس میں انہوں نے شخصیت معلمہ اور فروغ علم میں معلما ت کے کردار پر بہت زور دیا۔ اس لیکچر کے اختتام پر تمام معلمات نے اس بات کا عزم کیا کہ ان شاء اللہ وہ اپنی زندگیاں فروغ علم کے لیے وقف کرتی ہیں۔

کیمپ کے دوسرے روز مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے ایمز کالج ضلع نیلم میں تعارفی کلاس میں بریفنگ دی۔

شیڈول کے مطابق بقیہ دو دن بھی کورسز اور تعارفی کلاسز جاری رہیں۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top