شام میں بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے روضہ مبارک پر راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ فریدہ مصطفی

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی رہنما فریدہ مصطفی نے گزشتہ روز حضرت بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے مزار شریف پر راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نواسی حضرت بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے مزار شریف پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے۔

انہوں نے مسلمان حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمران اپنی بے حسی کاخاتمہ کر کے غفلت کی نیند سے بیدار ہونے کر امت مسلمہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردارادا کریں۔ انہوں نے او آئی سی اورعالمی امن کے دعویداروں اداروں سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے قابل عزت اور قابل قدر مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی کسی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری نہ کر سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top