حکومت غریب آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عمر ریاض عباسی

لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اس حکومت کے دور میں بھی عوام کوسکھ اور چین کا کوئی سانس نہیں ملے گا
ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن سے قبل جو انکشافات کئے سب حقیقت ثابت ہوئے آج پوری قوم تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہو رہی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن سے قبل جو انکشافات کئے تھے وہ سب حقیقت ثابت ہوئے آج پوری قوم پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہو رہی ہے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدعنوانی پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غریب آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے الیکشن سے قبل عوام نے جتنی توقعات نئی حکومت سے وابستہ کی تھیں سب خاک میں مل گئی ہیں۔ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک میڈیا سیل میں ممبران میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مصطفی حسین خان، غلام علی خان، شمریز اعوان، قاری منہاس اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خونی واقعات موجودہ حکومت کے دعووں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اس حکومت کے دور میں بھی عوام کوسکھ اور چین کا کوئی سانس نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب عوام سے جینے کاحق چھین رہی ہے۔ مراعات یافتہ طبقہ عوام کے حقوق غصب کر رہا ہے۔ غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی عیش کر رہے ہیں اور غریب اسی طرح غربت کی چکی میں پس رہاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top