لیہ: 5 روزہ درس عرفان القرآن کی آخری نشست
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کا آخری پروگرام 21 جولائی 2013ء کو نماز فجر کے بعد منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس آخری پروگرام میں علامہ محمد اعجاز قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے "غزوہ بدر" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں صحابہ جیسا عشق مصطفی پیدا ہو تو فضائے بدر آج بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ بدر جیسی فتح و نصرت کے لیے ایمان کی وہ کیفیت چاہیے جو صحابہ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن عالم اسلام میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ ایمان کی وہ شمع روشن کر رہی ہے۔
لیہ میں پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کو کامیاب بنانے میں تمام عہدیدار سمیت کارکنوں نے نہایت محنت سے کام کیا۔ اس پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ