سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونا ایمان کی اساس ہے۔ علامہ محمد افضال قادری

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں مسلسل چھٹا سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا پہلا پروگرام اسلامیہ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد افضال قادری نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کر نا ہی ایک مسلمان کا وطیرہ اور طرہ امتیاز ہے اور شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کیے بغیر ایمان کی بنیاد ہی نہیں بنتی۔

انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرنا ہی ایمان کی اساس ہے لیکن خود آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اختیار میں ہے کہ وہ جس چیز میں بھی چاہیں اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جس چیز کی چاہیں جسے اجازت دے سکتے ہیں اور منع کر سکتے ہیں۔

پروگرام میں مردوں اور خواتین کی ایک بڑی تعدا د کے علاوہ علمائے کرام کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حافظ محمد خان نے سرا نجام دیے۔ اختتام پر اللہ کے حضور دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top