دولتالہ: منہاج ماڈل سکول کی طالبات کی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی

منہاج ماڈل سکول بھنگالی گوجر کی ہونہار طالبہ اور چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کی صاحبزادی ایمن زہرا نے میٹرک کے امتحان 2013 میں 883 نمبر لیکر سکول میں پہلی اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ کرن طارق نے 785 نمبر لیکر دوسری اور قرۃ العین فاطمہ نے 776 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان شاندار نتائج پر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے راہنماؤں محمودالحق قریشی، چوہدری جاوید اقبال، حافظ محمد عرفان، سوار محمد حسین، شہید پریس کلب دولتالہ کے صدر منور نقوی، جنرل سیکرٹری چوہدری عامر مقبول اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر مسز حسن اختر راجہ اور ناظمہ ہاجرہ محمود قریشی اور معززین علاقہ اور والدین نے پرنسپل منہاج ماڈل سکول اور سٹاف کو خصوصی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top