ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پارا چنار بم دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

دہشت گردی کے تسلسل سے یوں دکھتا ہے کہ ملک حکومت نام کی کسی شے کا وجود نہیں
دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور بلا امتیاز عملدرآمد کی ضرورت ہے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے پارا چنار بم دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف بدترین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تسلسل سے یوں دکھتا ہے کہ ملک حکومت نام کی کسی شے کا وجود نہیں ہے ریاستی نظم دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے وجود کا احساس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کروڑوں افراد کا عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزارنا حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت، ٹھوس پلاننگ، موثر قانون سازی اور بلا امتیاز عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہید ہونیوالوں کیلئے مغفرت کی دعا کی اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top