تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام مرد و خواتین کی کثیر تعداد دس روزہ اعتکاف میں شرکت کرے گی۔ محمد ریاست قادری

گوجرخان( )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہراعتکاف کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف کی سیکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 2000 رضاکاروں کے علاوہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ مرد و خواتین کیلئے الگ الگ اعتکاف گاہوں کا انتظام کر دیاگیاہے۔ سیکیورٹی و دیگر معاملات کے حوالے سے انتظامیہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے جنرل سیکرٹری محمد ریاست قادری اور ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے حلقہ پی پی 3 اور پی پی 4 سے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد شہر اعتکاف میں دس روزہ اعتکاف کیلئے 20 رمضان کی صبح روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 5 سال بعد شہر اعتکاف میں بہ نفس نفیس خود موجود ہوں گے، ان کی موجودگی کی وجہ سے بھی شرکاء کی بڑی تعداد شہر اعتکاف میں دس روزہ اعتکاف کرے گی۔ شدید گرمی اور موسم برسات میں انتظامات ایک بہت بڑا چیلنج ہیں لیکن اس کے باوجود شہر اعتکاف کی انتظامیہ نے ہر قسم کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top