پھالیہ: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ درس کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علامہ رانا محمد ادریس نے شرکاء کو اطمینان بخش جوابات دیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top