ڈنمارک: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ

مورخہ: 22 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کی جانب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں مورخہ 22 جون 2013 کو ظہرانہ دیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال ادارہ ھذا کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے کیا۔اسی موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کے صدر زاہد محمود کیانی، جنرل سیکرٹری عنصر محمود، سینیر نائب صدر علامہ طارق، علامہ نفیس اور انتظامیہ کے احباب بھی موجود تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔رشیداحمد بھٹی اور شفقت صاحب نےآقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکےحضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ادارہ ہذا کے طلبہ نے ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہر قادری ترانہ پیش کیا جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن اوراس کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے تربیتی گفتگوکیآپ نے کہا جب تک منہاج القرآن اوراس کے مقصد کا کامل ادراک نہ ہوتب تک آپ اپنی محنت کا صحیح فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

رپورٹ :عمر وقاص احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top