پنجاب حکومت کا بلدیاتی نظام عوام اور بیوروکریسی کے درمیان خلیج مزید بڑھانے کی کوشش ہے۔ رحیق عباسی

ن لیگ کا بلدیاتی نظام اختیارات کے ارتکاز کے گرد گھومتا ہے
عید کے بعد پاکستان عوامی تحریک میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے بلدیاتی نظام کا خاکہ پیش کرے گی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پنجاب حکومت کے بلدیاتی نظام کو کلیتاً مسترد کرتے ہوئے اسے بیورو کریسی کے درمیان خلیج کو مزید بڑا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ اس نظام کے تحت جو عوامی نمائندے منتخب ہوں گے وہ ربڑ سٹمپ اور اختیارات سے محروم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی روح اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ہے جس میں عوام بااختیار ہو جاتے ہیں لیکن ن لیگ نے جو نظام دیا ہے اس میں اختیارات کا ارتکاز ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کی 5 رکنی کمیٹی نے نئے نظام کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عید کے فوراً بعد اسے سینٹرل ورکنگ کونسل سے منظوری کے بعد میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ کرپٹ سیاسی نظام نے جن لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے آمرانہ مزاج انکی گھٹی میں ہے اس لئے انہوں نے بلدیاتی نظام بھی ایسا دیا ہے جو عوام کو حقوق نہیں انکے اقتدار کو دوام دے سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top