معتکف حضرات اعتکاف کی نیت کے ساتھ 7 دیگر نیتیں بھی شامل کر لیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری
حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے کہا کہ معتکف کیلئے اعتکاف کی نیت تو ضروری اگر وہ اس میں 7 نیتوں کا اضافہ کر لے تو قرب الہیٰ حاصل کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر معتکف تلاش لیلۃ القدر کی نیت کر کے تراویح تا نماز فجر عبادات میں مشغول رہے، شہوتوں اور بُری خواہشات سے چھٹکارے کیلئے تزکیہ نفس میں مشغول رہے۔ تحصیل علم نافع کو اپنی ترجیح بنا لے۔ اللہ سے فتنوں کے نقصانات سے آگاہی اور اس سے بچنے کی تدبیر اختیار کرنے کی توفیق طلب کرے۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فلسفے کو سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق طلب کرے۔ حلقات ذکر و فکر اور مجالس علم میں شرکت کی توفیق مانگنے، اعتکاف کی نیت کے ساتھ درج بالا سات نیتیں معتکف کو دس روز میں نفس کی خواہشات سے چھٹکارے میں ممد ومعاون ہوتی ہیں۔
تبصرہ