غریب کا نام لینے والی جماعت برسر اقتدار ہے لیکن غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ عمر ریاض عباسی

مورخہ: 03 اگست 2013ء

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے سابقہ دور اقتدار کی طرح میں عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں اور غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کا منشور دے کر غریبوں کے نام اقتدار حاصل کرنے والی جماعت کے دور میں غریبوں کا ہی استحصال ہوتا رہا ہے۔ آج غریب کانام لینے والی جماعت برسراقتدار ہے لیکن غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمنی کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی روش جاری ہے اور ہر مہینے اضافے اور چند پیسوں کی کمی کرنے کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ حکومت فوری طور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے اور بجائے اضافے کے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔

وہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک فاروق بٹ، انصار ملک، شاہد شنواری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جو مایوس کن امر ہے۔ محرومی اور مایوسی سے نجات کیلئے عوام کو اس فرسودہ نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کش پالیسیوں کا تسلسل مقتدر طبقے کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top