دارلحکومت میں جو کچھ ہوا وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی کھلی ناکامی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 15 اگست 2013ء

سوچنا ہو گا کہ کون سے ایسے عوامل ہیں جس کے باعث ایسے واقعات جنم لیتے ہیں
زمرد خان کی دلیری قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دارلحکومت میں جو کچھ ہوا وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی کھلی ناکامی ہے مگر زمرد خان کی دلیری قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کمال جرات کا مظاہرہ کیا اور 5گھنٹے سے جاری تناؤ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس امر پر بھی سوچنا ہو گا کہ کون سے ایسے عوامل ہیں جس کے باعث ایسے واقعات جنم لیتے ہیں جو ملک و قوم کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top