بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کی عمر کی حدبڑھاکر ملک کے سیاسی مستقبل کی نرسری کا راستہ روکا جا رہا ہے، خرم نواز

مورخہ: 18 اگست 2013ء

اقدام سے نوجوانوں میں احساس محرومی اور بلدیاتی نظام میں عدم شرکت کا رویہ جنم لے گا۔ خرم نواز

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ملکوں میں ہوتا ہے جہاں 18 سے 25 سال کی عمر کا شرح تناسب سب سے زیادہ ہے۔ حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کیلئے عمر کی حد 18 سے 25 سال کر کے ملک کے سیاسی مستقبل کی نرسری کا راستہ روک دیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے نوجوانوں میں احساس محرومی اور بلدیاتی نظام میں عدم شرکت کا رویہ جنم لے گا۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اس عمل سے سیاسی عمل میں نوجوانوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حسب سابق اس نام نہاد موجودہ جمہوری حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے جس کے باعث ابہام پیدا ہو رہا ہے۔ حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے عملی اقدامات کا اعلان کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزراء کو بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے متا ثرین سیلاب کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی ان متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا آغاز کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top