جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جاپان بھر میں لیلۃ القدر اور ختم قرآن کی تقریبات

مورخہ: 04 اگست 2013ء

جاپان بھر میں لیلۃ القدر اور ختم قرآن کی شاندار تقریبات منعقد ہوئیں، مورخہ 04 اگست 2103 کو باندوشی شہر اباراکی کین میں ختم قرآن کی تاریخی تقریب منعقد ہوئی جو نماز مغرب سے لے کر نماز فجر تک جاری رہی جس میں ٹوکیو، سایتاما، چیسا، یاشلو، ایباراکی، توجگی، اور دیگر کئی مقامات سے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

اس شاندار موقع پر پرتکلف افطار ڈ نر کا اہتمام کیاگیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ اس سال نماز تراویح پاکستان سے نامور، بین الاقوامی شہرت کے حامل قاری اللہ بخش نقشبندی اور سکندر پسہ کے کزن حافظ محمد ذوالقرنین نے خوبصورت انداز میں قرآن پاک سنایا۔ نماز تراویح کے بعد ختم قرآن کی تقریب کا آغاز ہوا جس میں قاری اللہ بخش نقشبندی اور حافظ محمد ذوالقرنین نے تلاوت کلام پاک کی۔ محمد شریف حسن(انڈیا)، محمد عثمان اور کمسن ثناخوان محمد فرید نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، نقابت کے فرائض محمد انعام الحق نے سرانجام دیئے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور اباراکی کین مرکز کے ڈائریکٹر علامہ شکیل احمد ثانی نے لیلۃ القدر کی اہمیت وفضیلت کے حوالہ سے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے بعد صلوۃ التسبیح پڑھائی گئی جس کی امامت قاری محمد اللہ بخش نقشبندی نے کی۔ اختتام پر علامہ شکیل احمد ثانی نے رقت آمیز دعا کرائی جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر توبہ کر رہے تھے۔ محفل ذکر اور درود وسلام کے بعد جملہ شرکاء کو سحری کا کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top