بگاڑ کی اصلاح کے لیے انفرادی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی جدوجہد اور توبہ کو اپنانا ہوگا، فیض الرحمن درانی

مورخہ: 23 اگست 2013ء

پاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی
علامہ فیض الرحمان درانی کا جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کی فضا میں بڑھتے ا ضطراب اور بے چینی سے نجات کے لیے پوری قوم کو قرآن کریم کی تلاوت، کثرت درود وسلام اور اجتماعی توبہ و دعا کرنا ہو گی۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے ظلم وستم دہشت گردی، بدامنی، بھوک و افلاس سے نجات اور مملکت خدادادپاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی۔ ہمیں بگاڑ کی اصلاح کے لیے انفرادی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی جدوجہد اور توبہ کو اپنانا ہوگا۔ اسی سے عوام کی اجتماعی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر علامہ فیض الرحمان درانی نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے ماتھے پربدنما داغ ہے۔ قوم کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح اپنے گھروں میں آگ لگتی ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں اورصدقہ، خیرات، توبہ اور دعاکرنا شروع کردیتے ہیں اسی طرح ہمار ا وطن عزیز بھی گھر کی مانند ہے۔ وطن سے محبت اور اس کا تحفظ ایمان کی علامت ہے۔ ہم سب کو مل کر اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اس کے حضور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top