بین المذاہب مکالمہ کے فروغ کیلئے دوسرے مذاہب کے وجود کو تسلیم اور احترام کرنا ناگزیر ہے، سہیل احمد رضا

مورخہ: 26 اگست 2013ء

ویٹی کن منہاج القرآن انٹرفیتھ کی عالمی سطح پر ڈائیلاگ کیلئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ بین ا لمذاہب مکالمہ کے فروغ کیلئے معاشرہ میں برداشت، صبر و تحمل اور دوسرے مذاہب کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے احترام کرنا ناگزیر ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اسلام آباد سے آئے ہوئے انٹر فیتھ ڈائیلاگ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت ویٹی کن سٹی پاپائے روم کی بشپ برائے پاکستان مس رومانیہ بشیر کر رہی تھیں۔ وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور انٹر فیتھ بالخصوص مسلم مسیحی ڈائیلاگ کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ویٹی کن سٹی بھی منہاج القرآن انٹر فیتھ کی عالمی سطح پر ڈائیلاگ کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top