دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

مورخہ: 25 اگست 2013ء

تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیک تمناؤں، ارادوں اور نعروں سے تحریکیں اور کاروان اپنی منزل تک نہیں پہنچتے پاکستان اس وقت فرقہ واریت، دہشت گردی، افلاس، ظلم و بربریت کی آگ کی لپیٹ میں ہے عملی طور پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا وقت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کا قافلہ مصفطویٰ انقلاب کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ دھرتی شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے اور یہاں کے باسیوں کو فخر حاصل ہے کہ اس حلقہ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے الیکشن لڑا۔ یہاں پر تحریک منہاج القرآن کی تمام تنظیمات مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 33 سال کا سفر جدوجہد سے عبارت ہے حکم خدا وندی کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کا قیام، دعوت و تربیت، سیلاب و زلزلہ زدگان کی امداد کے سلسلے میں ہماری تنظیمات نے ہمیشہ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پیش پیش رہے دنیا کے100 سے زائد ممالک میں شیخ السلام کے جانثار اور تحریک کی تنظیمات اپنا کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصطفویٰ انقالاب کے لیے ایک کروڑ نمازی قیام والے بہت جلد میدان عمل میں اتریں گے اور مصطفویٰ انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

اس موقع پر مرکزی رہنما میاں افتخار، ناظم تحریک حلقہ پی پی 4 چوہدری اسحاق، صدر عوامی تحریک حلقہ پی پی4 چوہدری جاوید اقبال، قاضی ادریس زعفران، قاری منیر قادری، محمود الحق قریشی، حافظ عرفان، راجہ جاوید اقبال صدر منہاج القرآن وویمن لیگ مسز حسن اختر راجہ اور نائب صدر فردوس امین نے بھی خطاب کیا۔

رپورٹ: چوہدری عامر مقبول (نامہ نگار جاتلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top