فرانس: ARY پر دہشت گردی کا مقدمہ حکومت کی ریاستی دہشت گردی ہے: منہاج القرآن فرانس

مورخہ: 27 اگست 2013ء

پیرس (اے کے راؤ) بلوچستان حکومت کی طرف سے ARY چینل اور اس کے رپورٹرز پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا حکومت کی ریاستی دہشت گردی ہے ان خیالات کا اظہار منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان اور ناظم قاضی محمد ہارون نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت سلب کرنے کی حکومت کی آمرانہ کوشش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ وہ صحافی جو اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے حکومت کو ان کا اصل چہرہ اور عوام الناس کی مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں وہ دہشت گرد اور وہ چور، ڈاکو، لٹیرے جو ایوانوں میں بیٹھ کر عوام الناس کے حقوق سلب کر رہے ہیں وہ پارسا ہیں، بلوچستان میں آئے دن ہونے والی ٹارگٹ کلنگ یا دہشت گردی نظر نہیں آرہی جب ان مسائل کی نشاندہی کرنے والے محب وطن چینل کو بند کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top