اٹک: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 23 اگست 2013ء

اٹک: ایم ایس ایم کے زیر اہتمام ضلعی دفتر میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ صدر ایم ایس ایم کامرہ اویس مصطفوی، سابق صدر ایم ایس ایم کامرہ مجاہد اکبر، سابق صدر ایم ایس ایم اٹک طلال شاہ، نائب صدر ایم ایس ایم اٹک محمد عرفان، جنرل سیکرٹری حسنات مصطفوی سمیت تمام عہدیداران اور بیسیوں طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا اور خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نے کہا کہ پاکستان کے مقد س ایوانوں میں لٹیرے براجمان ہیں، وہ دھرتی جو اسلام کے نام پر بنی وہاں اسلام کا مذاق کھلے عام اڑایا جارہا ہے۔ طلبہ کو اپنا تاریخی کردار دہرانا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا، باطل فرسودہ نظام کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top