پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سنیئر نائب صدر محمد آصف سلہریا آج سے ضلع قصورکا تنظیمی دورہ کریں گے

مورخہ: 31 اگست 2013ء

مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن سے خطاب کے علاوہ موثر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سنیئر نائب صدر محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ آج سے ضلع قصور کے مختلف علاقوں کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ وہ اپنے اس تنظیمی دورے میں پتوکی، کوٹ رادھا کشن، کھڈیاں، الہ آباد جائیں گے۔ آصف سلہریا ایڈووکیٹ ان علاقوں میں مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور موثر و اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصدپاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن کے مطابق ملک میں تبدیلی نظام کی مہم کو تیز کرنا اور عوامی شعور کو بیدار کرکے ایک کروڑ کارکنان کی تیاری کو ممکن بنانا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top