فرانس: منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مینا بازار

مورخہ: 20 اگست 2013ء

منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 20 اگست 2103ء کو پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں ساؤتھ آل لاکورنیو میں میری کے تعاون سے مینا بازار لگایا گیا۔

علاقائی میئر جیل پوء نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے مینا بازار کا وزٹ کیا۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر عروج فاطمہ قاضی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا اور مختلف سٹالوں کا وزٹ کرایا۔ علاقائی میئر نے کھانے، پینے، جیولری، گارمنٹس اور میک اپ کے سٹالوں کو بہت پسند کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور کیسٹس کے سٹال میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top