شام میں مداخلت کا مطلب پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔ غضنفر کھوکر

مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشوں کا جال بنایا جا رہا ہے۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد این اے 48 کے جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر نے کہا ہے کہ شام میں مداخلت کامطلب امت مسلمہ پر حملہ اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی بین الاقوامی سازش ہے۔ امت مسلہ کے بعض ممالک کی دولت اور اثر و رسوخ بھی اس سازش کی تکمیل میں کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ہمارے نااہل حکمران ان سازشوں سے نبراد آزما ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد اور راولپنڈی کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملکی و بین الاقوامی طاقتوں کو NO کہنے والی جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں قوم کو میسر آچکی ہے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدرملک افضل اور تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ بعض نامور اسلامی ممالک کی دولت اور اثر و رسوخ بھی ان مقاصد کے لئے استعمال ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی انتباہ کیاکہ ان سازشوں کی منزل اور انجام پاکستان میں مداخلت ہے۔ پاکستانی جیلوں سے القاعدہ اور طالبان کے دہشت گردوں کو مفرورکرا کے انہی ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ہماری نااہل اور بصیرت سے عاری قیادت اس سازش کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے، جو اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار کی بجائے ملکی مفاد اور استحکام کے پیش نظرعالمی طاقتوں کے سامنے جرات مندی کے ساتھ NO کہنے کی جرات اور صلاحیت رکھتی ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top