کھوئی رٹہ: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کے زیراہتمام عہدیداران کا ایک اہم اجلاس صدر TMQ کھوئی رٹہ حافظ محمد وسیم زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت کامران سلطانی نے حاصل کی، جبکہ عثمان شوکت مصطفوی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجلاس میں ناظم TMQ کھوئی رٹہ محمد ابصار قادری نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اجلاس کا ایجنڈا شرکاء کو بتاتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھایا۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کے تنظیمی عہدوں کی باہمی مشاورت سے اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ نئے عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں میں راجہ محمد اویس منصف قادری ناظم دعوت و تربیت، سید حبیب حسین شاہ ناظم مالیات، نعیم حنیف چوہدری ناظم نشر و اشاعت، حافظ عابد علی عابد ناظم تعلقات عامہ، ساجد حسین آسی نائب ناظم TMQ کھوئی رٹہ شامل ہیں۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کی یونین کونسل کی بھی تنظیم سازی کی گئی۔ صدر یونین کونسل سیری محمد عجائب جبکہ ناظم یونین کونسل سیری شعیب یاسین منتحب کیے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے دی گئیں حسن کارکردگی کی اسناد عرفان محمود قادری ناظم نشر و اشاعت آزاد کشمیر نے کارکنان تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن علماء کونسل کھوئی رٹہ میں تقسیم کیں۔

رپورٹ ۔۔ نعیم حنیف مصطفوی ناظم نشر و اشاعت TMQ کھوئی رٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top