تحریک منہاج القرآن معاشرے میں پائے جانے والے فتنوں کے خلاف ڈٹ کر جدوجہد کر رہی ہے، رانا محمد ادریس قادری
فیصل آباد( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب نا ظم رانا محمد ادریس نے صوبائی حلقہ 67 میں فروغ علم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دین کی دعوت بھی دے رہی، برائی سے روکنے کیلئے عملی اقدام بھی کر رہی ہے اور معاشرے میں پائے جانے والے فتنوں کے خلاف ڈٹ کر سیاسی جدوجہد بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے ظالم اور مظلوم دونوں اچھا جانیں وہ اچھا نہیں ہو سکتا۔
تحریک منہاج القرآن کی مخالفت میں جتنے طوفان بھی اُٹھے اللہ نے انہیں گرد کی طرح بٹھا دیا۔ اس انقلابی تحریک کا کوئی بال بیکا اس لئے نہیں کر سکا کہ یہ اس دور کی وہ اجتماعیت ہے جو حق کو غالب کرنے کیلئے فتنوں کے خلاف ہمہ جہتی جدوجہد پر امن انداز میں کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن اللہ کے کرم اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت عظیم کے صدقے سے دنیا کے گلوب پر تنظیمی نیٹ ورک کے اعتبار سے سب سے بڑی تحریک بن چکی ہے۔ اس موقع پر ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، انجینئر محمد طارق فرید، سہیل مقصود، حاجی لیاقت تنویر، عثمان ملک، محمد شفیق، خالد علی، اورضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادریبھی موجود تھے۔
تبصرہ