دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کا بیدارئ شعور ورکرز کنونشن 14 ستمبر کو ہو گا۔

دولتالہ (نامہ نگار ) چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے اعلامیہ کے مطابق تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کا مشترکہ بیدارئ شعور ورکرز کنونشن مورخہ 14 ستمبر بروز ہفتہ دن 02:30 بجے منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوگا۔ خصوصی بریفنگ علامہ افضال احمد قادری مرکزی ناظم دعوت، مہمان خصوصی انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب جبکہ خصوصی آمد سردار منصور خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کی ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 کے تمام فورمز کے عہدیداران، رفقا و اراکین اور وابستگان خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top