ڈنمارک: علامہ محمد اقبال فانی کے والداور بڑے بھائی کی رحلت پر اظہارِ تعزیت

(نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے علامہ محمد اقبال فانی کے والد محترم پاکستان میں انتقال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

اسکے ایک ہفتہ کے بعد علامہ محمد اقبال فانی کے بڑے بھائی حاجی محمد فاروق اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ منہاج القرآن کے وابستگان پوری دنیا سے علامہ اقبال فانی سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔ منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ، سیکرٹری جنرل بلال اپل، امیر تحریک علامہ عبدالستار سراج اورا ہلیان منہاج القرآن ڈنمارک فانی صاحب کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور مرحومین کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top