تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے۔ سعیدخان نیازی

ایم ایس ایم طلباء کی پرامن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان پرفتن حالات میں طلباء ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلباء اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو ملک دشمن عناصر کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ماہانہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر نعمان کریم، ندیم احمد، محمد محسن، طلحہ بٹ، محمد بلال، مبشر رندہاوا، محمد دانش، بابر الحق، زرفشان علی، اسامہ بخاری، حافظ عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اور محبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی پرامن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

سعید خان نیازی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس کے طلباء کی تربیت جس نہج پر کی ہے اس کے مطابق اگر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جائے تو ایم ایس ایم کے نوجوان ایک رول ماڈل کی طرح اپنا کرادار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو جہالت، پسماندگی اورغیر اخلاقی سرگرمیوں سے نجات دلانے کے لئے ایم ایس ایم کے طلباء کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top