کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آئین دین سیکھیں کورس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام 06 ستمبر کو آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کورس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبائی اور تحصیلی سطح کے عہدیدران میں صاحبزادہ سمع اللہ جان صوبائی امیر، رانا محمد امین نائب امیر، حافظ فضل صائم صوبائی ناظم اور صفدر اقبال ناظم کوئٹہ نے شرکت کی۔ کورس میں معلم کے فرائض علامہ طیب شاہ نے سرانجام دیے۔ اختتام پر اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top