گڑھاموڑ: استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے کارکنان تیاری جاری رکھیں، علامہ ارشاد سعیدی کا ورکرز کنونشن سے خطاب
(22 ستمبر 2013) تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک گڑھاموڑ، وہاڑی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں ملتان زون کے کوآرڈینیٹر علامہ مفتی ارشاد سعیدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاشرے میں سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راج نہ ہو اور تعلیمات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر نظر نہ آئے اس وقت تک معاشرہ اسلامی نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو 65 سال گزرنے کے بعد بھی اسلامی ملک نہیں بن سکا۔
ارشاد سعیدی نے کہا کہ ہمارا مشن حسینی مشن ہے ہم ان شاء اللہ اپنی جدوجہد ظلم اور باطل نظام کے خلاف جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد میں اذان دی تھی، جس کا معنٰی ہے پیغام اور پیغام ہر گھر تک پہنچ گیا، اب عنقریب جماعت ہوگی جس میں ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت ہوگی اور ان شاء اللہ مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہو گا۔
اس موقع پر ناظم تحریک چوہدری قمر عباس دھول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد پر امن انقلاب کی جدوجہد ہے جس کا راستہ روکنا ممکن نہیں۔ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کش نظام کا بستر گول نہیں کر دیا جاتا۔
ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے میں حاجی محمد یوسف، عزیز احمد ٹیپو، محمد انور وڑائچ، رائے ریاض، اقبال شاہ، عبدالخالق بھٹی، رانا عامر، رانا اشتیاق، رانا ماجد، مہر سجاد، عامر شاہ، چندہ مغل، حافظ طالب، معین الدین صابر، عابد جٹ، حیدر علی بٹ نے بھرپور تعاون کیا۔
تبصرہ