ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہولناک زلزلے میں جانی نقصان پر دکھ اور غم کا اظہار

قدرتی آفات معاشرے کو جھنجھوڑنے کیلئے آتی ہیں کہ افراد اپنے اعمال کا محاسبہ کر لیں
پوری قوم اللہ کے حضور گڑگڑا کراجتماعی توبہ کرے

تحریک منہاج القرآن کے بانی سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آواران (خضدار، بلوچستان) میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ زلزلوں کا آنا اللہ کی ناراضگی کو ظاہر کر رہا ہے، پوری قوم اللہ کے حضور گڑگڑا کراجتماعی توبہ کرے۔ قدرتی آفات معاشرے کو جھنجھوڑنے کیلئے آتی ہیں کہ افراد اپنے اعمال کا محاسبہ کر لیں۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top