نارووال: ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی سے پہلے جو کچھ کہا آج لفظ بلفظ سچ ثابت ہو چکا ہے، ساجد بھٹی کا ورکرز کنونش سے خطاب

نارووال (22 ستمبر 2013) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے ساجد محمود بھٹی (زونل ناظم تنظیمات) اور صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی (زونل ناظم دعوت) نے خطاب کیا۔

ساجد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ نے پاکستانی قوم کو احتجاج کا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ ڈی چوک سے آج بھی انقلاب کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی سے پہلے جو کچھ کہا آج لفظ بلفظ سچ ثابت ہو رہا ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سچ کہتے تھے۔

ظہیر احمد نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکنوں نے لانگ مارچ اور دھرنے میں کارکنوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اب ایک کروڑ نمازی نئی تاریخ رقم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ صرف اذان تھی اور اب نماز ہو گی۔

اختتام پر لانگ مارچ میں شاندار کامیابی کے حامل کارکنان میں خصوصی اسناد تقسیم کی گئیں۔ کنونشن میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top