ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 6 اکتوبر کو راولپنڈی ڈویژن کے ورکرز کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) 6 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے راولپنڈی ڈویژن کے عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل صبح 9 بجے جہلم میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 11 بجے دن گوجرخان پہنچیں گے۔ جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک ان کا عظیم الشان استقبال کیا جائیگا۔ اس حوالے سے گوجرخان چوک میں استقبالیہ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ جہاں پر کچھ دیر کیلئے ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کا قافلہ رکے گا۔ بعد ازاں کورال چوک (ایئرپورٹ چوک) سے آرٹس کونسل ہال ڈبل روڈ نزد کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی تک موٹر سائیکل ریلی بھی ان کا بھرپور استقبال کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top