اسلام کے نام پر غیر اسلامی فعل کرنے والے انسانوں کے روپ میں درندے ہیں: منہاج القرآن برطانیہ

برطانیہ(پ ر) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر الشیخ محمد افضل سعیدی اور سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پشاور کے چرچ پر حملہ کو غیر انسانی وغیر اسلامی فعل قرار دیتے ہوئے بھر پور مذمت کی ہے۔ ان راہنماؤں کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر مسلموں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ اسلام کے نام پر غیر اسلامی فعل کرنے والے انسانو ں کے روپ میں درندے ہیں جن کو بچوں، عورتوں اور ضعیفوں کا کچھ خیال نہیں۔ دونوں راہنماؤں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ اقلیتی طبقوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top