کوٹ ادو: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ ادو کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن کوٹ ادو جام ریاض احمد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ پنجاب سردار شاکر مزاری، غضنفر حسنین قادری اور صدر پاکستان عوامی تحریک کوٹ ادو اصغر خان چانڈیہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ ملک نااہل حکمرانوں اور کرپٹ انتخابی نظام کی وجہ سے تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام اور پاکستان یکجا نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم موجودہ فرسودہ و کرپٹ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی کا پٹہ ڈالنے والے کبھی بھی قوم کو خوشحالی اور عروج دے سکتے ہیں اور نہ ہی نوجوانوں کو خوشحال مستقبل ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔

کنونشن سے غضنفر حسین قادری اور اصغر خان چانڈیہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا اختتام اللہ کے حضور دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top