چکوال: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں اور تنظیمات کے صدور کا اجلاس ایل ایف سی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس چک بھون میں بیدارئ شعور عوامی اجتماع کے سلسلہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر حاجی عبد الغفور شیخ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن، تحصیل تلہ گنگ سے محمد اشرف اقبال اور ملک افسر، کلرکہار سے سید حامد شاہ اور طاہر محمود جبکہ چوآسیدن شاہ سے شہزاد قیوم اور راجہ سعید نے شرکت کی۔ خواتین میں عظمی عروج ملک، رافعہ عروج ملک اور باجی نور جہاں اور ناظمہ تربیت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع چکوال میں 2 لاکھ افراد تک بیدارئ شعور کا پیغام پہنچایا جائے گا۔

تحصیل چکوال سے چوہدری نذر حسین، ملک احسان محفوظ، حاجی مزمل عباس ، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، حاجی محمد صابر، توفیق عباس، ملک ارسلان، غلام رضا اعوان، محمد احسان سنی، قیصر محمود اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top