تحریک منہاج القرآن گڑھاموڑ کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآ ن گرھا موڑ  کے زیراہتمام 26 ستمبر 2013 کو تنظیم سازی کیلئے  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی نئی باڈی میں صدر ظہور احمد سگو، ناظم حامد رضا، منہاج القرآن یوتھ لیگ گڑھاموڑ کی نئی باڈی میں صدر رانا عامر شہزاد، نائب صدر مہر سجاد لدھڑ، ناظم میاں عبدالرزاق چاند، نائب ناظم محمد عثمان، ناظم نشر و اشاعت شفقت حسین پھل، ناظم دعوت عابد ملک جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ میں صدر معین الدین صابر، ناظم شہزاد احمد بھٹی اور نائب ناظم ایوب علی کو نامزد کیا گیا۔

ضلعی ناظم اقبال شاہ نے اس موقع پر کارکنان کو بتایا کہ ہمارا اصل مقصد انقلاب کیلئے ایک کروڑ نمازی تیار کرنا ہیں جن کی امامت ڈاکٹرمحمد طاہر القادری  کرنے والے ہیں اور ان شاء اللہ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

تقریب میں رائے ریاض احمد کھرل، عابد جٹ، ریاض حسین، عبدالخالق بھٹی، رانا ماجد علی، ایوب علی، حافظ طالب حسین اور استاد شوکت علی بھی شامل تھے۔ اختتام پر اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

روپورٹ : کو آرڈینیٹر عبدالخالق بھٹی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top