فصیل آباد: جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ میں آئیں حدیث سیکھیں کورس کا انعقاد

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 29 ستمبر 2013 کو جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں آئیں حدیث سیکھیں کورس کا امتحان منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور سینیئر معلم کورسز علامہ سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامعہ کی طالبہ مریم نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ تقریب میں علامہ فضل عباس نے کلمات استقبالیہ پیش کیے اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سرپرست ویمن لیگ فیصل آباد پروفسیر اختر کلثوم اور جامعہ کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے علامہ شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انقلاب کی تیاری کا مرحلہ ہے اور اس کے لیے دو کروڑ نمازیوں کی تیاری جاری ہے۔ نظامت تربیت کے زیراہتمام جاری کورسز کے ذریعے ان نمازیوں کی تیاری کی جا رہی ہے اور ہمیں اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

علامہ سعید رضا بغدادی نے کورس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بنیادی عقائد اور بنیادی احکامات شریعت کا جاننا از بس ضروری ہے، تاکہ انسان معاشرے میں دین کے اصولوں کے مطابق بہتر زندگی بسر کر سکے۔ نظامت تربیت کے زیراہتمام جاری کورسز میں یہی بات مدنظر رکھی گئی ہے تاکہ عامۃ الناس زیادہ سے زیادہ اس سے استفادہ کر سکیں۔

 

علامہ محمد شریف کمالوی نے امتحان کے قواعد و ضوابط بیان کیے۔بعد ازاں طالبات سے آئیں حدیث سیکھیں کورس کی کتاب کا امتحان لیا گیا اور بتایا گیا کہ طالبات کو Presentation کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلایا جائے گا جہاں ان کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب کا اختتام اللہ کے حضور دعائیہ کلمات سے ہوا۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top