ایم ایس ایم پاکستان کے نائب صدر کا ہزارہ ڈویژن کا دورہ

ڈویژنل کوآرڈینیٹر علی رضا قادری کے ہمراہ تمام تحصیلات کا دورہ کیا۔

ہری پور ایم ایس ایم فروغ علم و امن کی سب سے بڑی طلبہ تحریک ہے۔ ہم طلبہ کے اندر بیدارئ شعور کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان بچانے میں طلبہ اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر اور ڈویژنل کو آرڈینیٹر علی رضا نے اپنے دورہ ہزارہ کے دوران کیا۔ انہوں نے خانپور، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں طلبہ سے ملاقات کی اور تنظیم نو کی۔ تنظیم سازی میں ہری پور سے اسام خالد، حویلیاں سے تہماس خان ، خانپور سے حسن علی، ایبٹ آباد سے ضیاء المصطفی اور مانسہرہ میں وجاہت عالم کو ایم ایس ایم کا صدر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم منہاج القرآن کا ہر اول دستہ ہے، ہم مصطفوی انقلاب کیلئے اپنی جان دینے کو بھی تیار ہیں۔ ایم ایس ایم طلبہ کے دلوں میں دستک دے رہی ہے، جب بھی ڈاکٹر طاہر القادری صدا دیں گے ہم انقلاب کیلئے صفیں باندھ دیں گے۔ پھر نماز انقلاب ادا ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top