پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی اور اسلام آباد کا مشترکہ ورکرز کنونشن 6 اکتوبر کو ہوگا

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عوامی تحریک کے ورکرز سے خصوصی خطاب کریں گے

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی، اسلام آباد کا مشترکہ ورکرز کنونشن 6 اکتوبر بروز اتوار راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، کنونشن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن کا مقصد ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور اس کے کام کو تیزتر کرنا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنان کو خصوصی بریفینگ دیں گے۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور دیگر فورم کے کارکنان ضلع بھر سے شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ ملنے کے بعد تحریک کے کارکنان دن رات اپنے ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں اور ملک بھر میں کنونشن منعقد کر کے عوام کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے اور عوام کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے پروگرام سے متفق ہوکر کشاں کشاں جماعت کاحصہ بن رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top